شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل

مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کریں، اپوزیشن لیڈر

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:06

شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کریں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مرکز، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنما شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو بھرپور بنانے کے لیے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں ۔شہباز شریف نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگلت بلتستان کے صوبائی اور اضلاع کے صدور کو ہدایت جاری کی ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کریں،ظالم حکومت سے نجات حاصل کیے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی۔ شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی، مزید مہنگائی، مزید بے روزگاری ہے۔