بلوچستان میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے

ہرنائی میں جمعہ کی شام کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری، شہری شدید خوف میں مبتلا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اکتوبر 2021 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اکتوبر 2021ء) ببلوچستان میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے، ہرنائی میں جمعہ کی شام کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری، شہری شدید خوف میں مبتلا- تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے کچھ علاقوں میں جمعہ کی شام کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ان کی شدت زیادہ نہیں تھی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شام کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس محسوس کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :