پاکستان کیلئے افتتاحی میچ جیتنا بہت اہم ہے، بریڈ ہوگ

سیمی فائنل میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں، انٹرویو

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:54

پاکستان کیلئے افتتاحی میچ جیتنا بہت اہم ہے، بریڈ ہوگ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلوں میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ جیتنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بریڈ ہوگ نے ایک انٹرویو میں سیمی فائنل مں پہنچنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اپنا پہلا میچ جیت جاتا ہے تو یقیناً وہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن اگر وہ اس میں شکست کھاتا ہے تو یہ مشکل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :