وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست پر سوشل میڈیا پر حسن علی پر سخت تنقید

جمعہ 22 اکتوبر 2021 20:17

وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست پر سوشل میڈیا پر حسن علی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) جنوبی افریقہ کیخلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ وارم اپ میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مقبول نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم کے مرکزی کردار کی تصویر شیئر کی۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ حسن علی اور حارث رف نے جنوبی افریقہ کے لیے جیت ممکن بنادی۔

(جاری ہے)

ایک اور صارف نے حسن علی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ حسن علی آخری اوور میں 19 رنز کا بھی دفاع نہیں کرسکے۔ ان کا شکریہ کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے کھیلنا پسند کیا۔میچ کے مثبت پہلو کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایک صارف نے اس بات کی تعریف کی کہ اوپنر کے ناکام ہوجانے کے بعد ٹیم کے مڈل آرڈر نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلا۔کچھ صارفین نے خود کو اور دیگر لوگوں کو تسلی دینے کے لیے اس دلچسپ حقیقت کی جانب بھی توجہ دلوائی کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں 2009 کے ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو جنوبی افریقہ ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا تھا۔