اتفاقیہ طور پرشوبز میں آیا اوراسی کا ہو کر رہ گیا: سلیم البیلا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 20:52

اتفاقیہ طور پرشوبز میں آیا اوراسی کا ہو کر رہ گیا: سلیم البیلا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) نامورکامیڈین سلیم البیلا نے کہا ہے کہ میںبھی اتفاقیہ طور پر شوبز میں آیا اوراسی کا ہو کر رہ گیا ،میرا چائے کا ڈھابہ تھا 7 اوراتفاقیہ طور پر ایک اسٹیج ڈرامے میں ایک اداکار نہ آیا تو کسی نے میری سفارش کی اورمیں نے وہ کردار اتناخوبصورت نبھایا کہ مجھے پہلا معاوضہ پانچ ہزارروپے ملا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سلیم البیلا نے کہاکہ کیرئیر کے آغاز میں دیگر اداکاروںکی طرح میں نے بھی بڑی مشکلات دیکھی ہیں لیکن میرا ایمان ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے ، خداکی ذات پر بھروسہ ہونا چاہیے اور محنت میں تعطل نہیںآنا چاہیے اور رب کی ذات انسان کی محنت کو کبھی رائیگاںنہیں جانے دیتا۔ سلیم البیلا نے کہاکہ اپنا یو ٹیوب چینل بھی بنایا ہے اورپرستار پروگراموںکو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :