Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے واپس بُلوا لیا

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 اکتوبر 2021 10:21

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2021ء) : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلا لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کو موجود ملکی صورتحال کے پیش نظر اچانک واپس آنا پڑا ۔

شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔ روانگی کے وقت شیخ رشید نے کہا تھا کہ خواہ میچ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے۔

(جاری ہے)

میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں۔

پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے دھرنے کی وجہ سے لاہور میں صورتحال بگڑی۔ گذشتہ رات لاہور میں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا ہے جس سے 2 اہلکارشہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل ہیں، خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔ پولیس نے مظاہرین کو توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر روکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال اورپتھراؤ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات