Live Updates

لگتا ہے 50 فیصد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کیلئے شلوار قمیض پہنتے ہیں،مہوش حیات

عمران خان کو بری حالت میں ملک ملا ،اسے درست کرنے کیلئے بھی وقت دینا چاہیے، اداکارہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:46

لگتا ہے 50 فیصد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کیلئے شلوار قمیض پہنتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ لگتا ہی50 فی صد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کیلئے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے آج کل اچھے اسکرپٹ نہیں مل رہے اور میں رونے دھونے والے سکرپٹ پر کام نہیں کرنا چاہتیں جبکہ فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ پر کام چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے کہا کہ لگتا ہی50 فیصد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔ مہوش حیات نے عوام سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مزید وقت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بہت بری حالت میں ملک ملا تھا،اسے درست کرنے کیلئے بھی وقت دینا چاہیے۔مہوش حیات نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ چھڑی چلاتے ہی سب ٹھیک ہوجائے ،نیا پاکستان ابھی بننے کے عمل میں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات