کالعدم تنظیم کااحتجاج ، وزیر داخلہ وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:02

کالعدم تنظیم کااحتجاج ، وزیر داخلہ وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) کالعدم تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے ۔ ذرائع یک مطاق شیخ رشید احمد ایئربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ،شیخ شید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے،موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد کو اچانک واپس آنا پڑا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، آزادکشمیر اور کے پی کے سے پولیس کی30ہزارجوان مانگے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، کے پی کے اور کشمیر سی10،10 ہزار جوان و افسران طلب کئے گئے ہیں، تینوں صوبوں کو نفری کے ساتھ دنگافساد سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکرٹریز کو مراسلے بھجوادئیے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔