میپکوٹیموں کی کارروائیاں،139بجلی چوروں کو 35لاکھ 61ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:10

میپکوٹیموں کی کارروائیاں،139بجلی چوروں کو 35لاکھ 61ہزار روپے جرمانہ
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) یپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں139افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاجنہیں ایک لاکھ98ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر35لاکھ61ہزار روپے جرمانہ اور16ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔میپکوذرائع کے مطابق ملتان سرکل میں10بجلی چوروں کو3 لاکھ91ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں27افراد کو7 لاکھ42 ہزارروپے جرمانہ عائداور9 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں12 صارفین کو2لاکھ66ہزار روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، بہاولپور سرکل میں10صارفین کو2 لاکھ53ہزار روپے جرمانہ عائداور ایک ایف آئی آر درج، ساہیوال سرکل میں12افراد کو2لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں43بجلی چوروں کو8 لاکھ79ہزار روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں12 صارفین کو2لاکھ54ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں4 بجلی چوروں کو2لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں9صارفین کو2لاکھ 73ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔