Live Updates

حکومت کے لیے ایک اور مشکل،آل پاکستان انجمن تاجران کا فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

ملک بھر سے تاجر 26 اکتوبر کو فیض آباد میں پر امن احتجاج کریں گے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:41

حکومت کے لیے ایک اور مشکل،آل پاکستان انجمن تاجران کا فیض آباد میں دھرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2021ء) : آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے تاجر فیض آباد میں پر امن احتجاج کریں گے۔انتظامیہ 26 اکتوبر کو ہمیں فیض آباد دھرنے کی اجازت دیں۔دوسری جانب کالعدم جماعت نے بھی احتجاج کے لیے اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے جس کو روکنے کے لیے حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلا لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کو موجود ملکی صورتحال کے پیش نظر اچانک واپس آنا پڑا ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے۔

اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے وزارت داخلہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو احتجاج سے ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کر لی ہے۔پنجاب ، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا سے پولیس کے 30 ہزار جوان بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔ 10، 10 ہزار جوان و افسران طلب کیے گئے ہیں۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سے پولیس نفری کو اپنا سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کے لیے تینوں سیکریٹرریز کو مراسلے بھجوا دئیے ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم آج لاہور میں ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

وزیرا داخلہ شیخ رشید کو بھی لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومتی ٹیم میں پیر نور الحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہوں گے۔پیر نور الحق قادری نے علماء کرام سے ٹیلیفو نک رابطے بھی شرو ع کر دئیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے یر یقین دہانی رکھتی ہے اور عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات