سرگودھا یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی کے موضوع پر بین الشعبہ مقابلہ جات کا انعقاد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:33

سرگودھا یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی کے موضوع پر بین الشعبہ مقابلہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) سرگودھا یونیورسٹی میں ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے موضوع پر بین الشعبہ مقابلہ جات کا انعقاد 26اکتوبر2021ء کو ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ جات قومی احتساب بیورو کے تعاون سے منعقدکیے جا رہے ہیں جن میں ''کرپشن کا خاتمہ ؛ مضبوط جمہوریت کا قیام'' اور'' بدعنوانی مٹائیں ترقی پائیں''  کے عنوان سے اردو انگریزی تقریری مقابلہ جبکہ کرپشن سے انکار کے موضوع پر  پینٹنگ و پوسٹر نمائش کا انعقاد شامل ہے۔

ان مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلہ جات میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ سرگودھا یونیورسٹی کے وہ طلبہ جو مقابلہ جات میں شرکت کے خواہش مند ہیں وہ25اکتوبر 2021ء تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :