وزیراعلیٰ سندھ نے جشن عید میلاد النبی کا اہتمام وزیراعلی ہاؤس میں کیا

معروف نعت خوان اور علما مفتی محمد ابراہیم سوہو اور مفتی منیب الرحمن نے شرکت کی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:07

وزیراعلیٰ سندھ نے جشن عید میلاد النبی کا اہتمام وزیراعلی ہاؤس میں کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی ہاس کے بینکوئٹ ہال میں جشن عید میلاد النبی کا اہتمام کیا جس میں معروف نعت خوان اور علما مفتی محمد ابراہیم سوہو اور مفتی منیب الرحمن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں بحرین ، بنگلہ دیش ، انڈونیشیا ، ایران ، عمان اور قطر کے سفارت کار ، صوبائی وزرا ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس ، مشیران ، معاونین خصوصی ، تاجر ، مذہبی اسکالرز ، رمضان چھیپا ، بشیر فاروقی ، ثروت اعجاز قادری ، حاجی حنیف طیب اور دیگر شامل تھے۔

معروف نعت خواں صدیقی اسماعیل ، عمران شیخ عطاری ، غلام شبیر یوسفی ، حسن بن خورشید ، محمد کامران قادری اور ریحان قادری نے نعتیں پڑھیں جبکہ سید سلمان گل نے پروگرام کی میزبانی کی۔ وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے زکو ، عشر اور مذہبی امور فیاض بٹ نے پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ محمد ابراہیم سوہو قادری محمود اور مفتی منیب الرحمن نے حضور نبی اکرم ؐکی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں گفتگو کی۔ وزیراعلی سندھ نے پروگرام میں شرکت کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا گیا۔