ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے، کوہلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے کبھی ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا،میرے حساب سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہے، پریس کانفرنس

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:30

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے، ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے کبھی ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ٹورنامنٹ سے ہٹ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم سے متعلق سوال پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا میرے حساب سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہے اور مضبوط رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا نقشہ تبدیل کر دیتے ہیں، ہمیں ایک پلان کے مطابق میدان میں اترنا پڑتا ہے، ہمیں بس اس دن اچھا کھیلنا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ پریشر گیم کا ہوتا ہے لیکن ہم نے بس فوکس ہو کر کھیلنا ہے، میچ سے باہر بہت کچھ ہو رہا ہوتا ہے لیکن اس سے ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا، گراؤنڈ میں بھی ماحول مختلف ہوتا ہے لیکن کھیلنے کے انداز میں فرق نہیں آتا۔