متحدہ عرب امارات میں کرکٹ میلہ سج گیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹاکرہ متوقع

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:06

متحدہ عرب امارات میں کرکٹ میلہ سج گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) متحدہ عرب امارات میں کرکٹ میلہ باقاعدہ طور پر سج گیا ہے اور اس سلسلے میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے آج پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہوگا دونوں ٹیموں نے آج ہونے والے ٹاکرے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ پوری پاکستان قوم اس ٹاکرے کو دیکھنے کے لئے نہ صرف بے تاب ہے بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کے لئے دعا گو بھی ہے۔