کل پاکستان سالانہ ’’ آفتاب نبوت کا نفرنس ‘‘عقیدہٴ ختم نبوت کے لئے پرعزم جدوجہداور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائوں اورتاجدار ختم نبوت زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں کی گونج میں اختتام پذیر

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:21

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) مرکز ختم نبوت جا معہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگرکے زیر اہتمام مرکزی جا مع مسجد شہداء ختم نبوت چناب نگر میں کل پاکستان سالانہ ’’ آفتاب نبوت کا نفرنس ‘‘اسلام کی سربلندی،عقیدہٴ ختم نبوت کے لئے پرعزم جدوجہداور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائوں اورتاجدار ختم نبوت زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں کی گونج میں گذشتہ روز نماز مغرب کے وقت اختتام پذیر ہوگئی ،حسب سابق کا نفرنس کی پہلی نشست کا آغاز صبح 11بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کی گئی پہلی نشست کی کا روائی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کے بعد مختلف نشستوں سے حضرات علماء کرام نے خطابات کیئے، پہلی نشست صبح 11بجے تا نماز ظہر تک ہو ئی جس کی صدارت مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کی،جبکہ دوسری نشست بعد نماز ظہر منعقد ہو ئی جس کی صدارت حضرت پیر طریقت حضرت مولانا شاہ ممتا زاحمد(کراچی) نے کی، جن میں معروف عالم دین مولانا شاہ ممتاز احمدخلیفہ مجا ز حضرت شاہ حکیم محمد اخترؒ(کراچی) مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے،معروف خطیب مولانا امیر معاویہ وٹو(گو جرانوالہ)مولانا ملک خلیل احمد اشرفی ،مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی ،مولانامفتی محمد یعقوب خانپوری ،مولاناقاری محمد سلمان عثمانی ، مولانا احسن رضوان عثمانی ،مولانا محمد مغیرہ ،مولانا احسان اللہ فاروقی،مولانا عمر عثمان چنیوٹی،مولانا محمد عمیر صفدر،مولانا فیض اللہ خان،جناب محمد حنیف مغل چنیوٹی،مولاناقا ری عبدالرحمان تبسم ،مولانا بدر عالم چنیوٹی،مولانا رفیق فرحان اور متعدددیگر رہنمائوں اور ممتاز شخصیات نے شرکت وخطاب کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی مختلف نشستوں سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت سمیت اکثر سیا سی جماعتوں میں قادیانی لابیاں کام کررہی ہیں اور بین الاقوامی قوتیں قادیانیت کو پروموٹ کررہی ہیں،ہم نے اسلام اور وطن کے دفاع کا عہد کررکھا ہے،فیٹف جیسے قوانین بنا نے سخت مزاحمت کریں گے،انسداد جبری مذہب بل کو مستر د کرتے ہیں، عالمی اداروں کا پراسکیوٹر برائے افغانستان سازش کے تحت ایک قادیانی کو بنا کر امارت اسلامی افغانستان کی حکومت کو ناکام کر نے کیلئے استعماری ایجنڈے کوآگے بڑھا کر افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے،تحفظ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو کسی صورت ختم نہیں ہو نے دیں گے۔

عقیدہ ختم نبوت مضبوط ترین قدر مشترک ہے اسی لیے قادیانی اوراستعماری قوتیں اس عقیدے پر وار کرتی ہیں،استعماری قوتیں تحفظ ختم نبوت و تحفظ نامو س رسالت جیسے قوانین کو ختم کروانا چاہتے ہیں،لیکن مسلمان آئین کی اسلامی دفعات کا ہر حال میں دفاع کریں گے،اور جان کی با زی لگا دیں گے،لیکن نامو س رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، بیورکریسی میں چھپے ہوئے قادیانی فوج، دینی قوتوں اور جمہوری اداروں میں ٹکراؤ کی صورت پیدا کر کے خلفشار پھیلا رہے ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دنیا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرتے ہو ئے ان سے مکمل تعاون کرے،دنیا میںا من و استحکام کیلئے ضروری ہے طالبان حکومت سے تعاون کیا جائے۔

پیر طریقت مولانا شاہ ممتاز احمدکراچی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مینارہ ٴ نور ہے،مسلمان نبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخر ت میں کامیابی حاصل کر سکتے ،اغیار و کفار کی نقالی نہ کی جائے بلکہ نبی کی سنتوں کو زندہ کیا جائے،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے نے کہا کہ ختم نبوت کے غداروں اور ان کے پیشوائوں کے خلاف ہم آخری حد تک جائیں گے قانون ناموس رسالت و ناموس صحابہ میں ترمیم یا خاتمہ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے یہ فیصلہ کیا کہ فتنہ قادیانیت کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ یہ فیصلہ پارلیمنٹ کا جمہوری فیصلہ تھا۔ آج پوری دنیا میں جمہوریت کا فیصلہ حجت قرار دیا جاتا ہے تو پھر پاکستانی پارلیمنٹ کی جمہوریت کا فیصلہ حجت کیوں نہیں۔ دراصل ان کو مغرب کی پشت پناہی حاصل ہے اور پوری دنیا میں ان کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی جاری ہے،معروف خطیب مولانا امیر معاویہ وٹوگوجرانوالہ نے کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت اور تحریک ناموس رسالت کی طرح تحریک ناموس صحابہ واہل بیت کا دفاع کرنا بھی ضروری ہے قادیانیوں نے پاکستان میں پے در پے ناکامیوں کے بعد عالمی سطح پر دجل سے کام لیتے ہوئے ملت اسلامیہ کے خلاف سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔

ہم عالمی فورمز پر بھی قادیانیوں کو شکست سے دوچار کریں گے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر شخص کو ذمہ داری سے کام کرناچاہیے،اسی میں ہی عافیت ہے،نبی کریمؐکی عزت و ناموس کی خاطر اپنی زندگیا ں صرف کر نا ہر مسلمان کا شیوہ ہونا چاہیئے ،ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے چیئرمین مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے آفتاب نبوت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کی چوکیداری کا کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے I،پاکستان اس لئے معرض وجود میں آیا تھا کہ اس میں شریعت نافذ ہو،اسلامی ملک کے ہو تے ہو ئے ہم ناموس رسالت و ناموس صحابہؓ کے تحفظ کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، عالمی برادری توہین رسالت کو جرم تسلیم نہیں کر رہی جو دھاندلی اور جبر ہے، قانون ناموس رسالت میں قدغن لگانے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں،ناموس رسالت کا تحفظ اپنی جا نوں پر کھیل کر کریں گے،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر اپنی جانیں قربان کر دیں گے ہم سروں پر کفن باندھ کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کریں گے۔

فتنہ قادیانیت کو عالمی استعمار کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے، فتنہ قادیانیت ہر اعتبار سے امت مسلمہ پر حملہ آور ہے۔ ہمارے اکابر و اسلاف نے ہمیشہ امت کی رہنمائی کی۔ آج بھی عقیدہ ختم نبوت کے لئے امت کے نوجوان اپنی جانوں پر کھیلنے کے لئے تیار ہیں،مولانامحمد مغیرہ نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کر تے ہیں کہ جنہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے برملا کہا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بھوپال میں اور ہمارے خاندان میں کوئی قادیانی نہیں تھا،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کلیدی کردار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ہے جبکہ قادیانی ڈاکٹر عبدلسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کے ہاتھوں فروخت کئے تھے ،پھر قادیانی کیسے محب وطن ہو سکتے ہیں،مولانا محمد عمیر صفدر نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سر حدوں پر شدید حملے ہو رہے ہیں پاکستان کی بنیادجس نظریہ پر رکھی گئی تھی اور بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے جو رہنما اصول وضع کئے تھے ہم نے من حیث القوم ان کو نہ صرف بھلا دیا ہے بلکہ ان اصولوں سے مسلسل انحراف برتا جا رہاہے ، ایسے میں صورتحال کا حقیقی ادراک ضروری ہو گیا ہے ،مولانا عمر عثمان نے کہا کہ شہداء تحریک پاکستان کی قربانیوں کے تذکرے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی اسلامی و دینی شناخت کو باور کرائیں اور فرقہ واریت اور طبقہ واریت سے نمٹنے کے لیے لوگوں میں شعور بیدار کریں ،مولانا سیف اللہ جھنگوی نے کہا کہ شہداء ختم نبوت کی قربانیوں سے ہی یہ وطن عزیز ارتدادی اور قادیانی ریاست بننے سے محفوظ رہا ، عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا تحفظ صرف ایمان کی اساس ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی زندگی وموت کا مسئلہ بھی ہے حکومت آئین کی اسلامی دفعات کو ہر کچھ عرصے کے بعد چھیڑنے کا عمل بد مستقل بنیادوں پر ترک کردے اورقادیانیوں اور ان کے حواریوں کو اپنی پناہ گاہوں اوراقتدار کی بالکونیوں سے نکال باہر کرے ،مولانا محمد یعقوب درخواستی نے ہمیں موجودہ حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں،ہماری کامیابی باہمی اتحاد و اتفاق میں ہے۔

انہوں نے کہا حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گستاخوں کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جارہا۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کا منکر ختم نبوت کے عقیدے کا حامی نہیں ہوسکتا۔مولانا فیض اللہ خان نے کہا کہ ہمارا نصب العین توحید و ختم نبوت اور عظمت صحابہ ہے ناموس صحابہ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا عقیدہء ختم نبوت وجہ اتحاد امت ہے یہی عقیدہ ہماری بقاء و سلامتی کا ضامن ہے۔

قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیاں خطرناک ہیں جن کو روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے،ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے ناظم مولانا محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ قوم ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں اپنا مال ،جان اور عزت وآبرو قربان کردے گی لیکن ان مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی اس میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں ،عقیدہٴ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تمام جماعتیں متحد ہیں کوئی سیاسی قوت ختم نبوت جیسے قوانین ختم نہیں کرسکتی۔

قاری عبدالرحمان تبسم نے کہا کہ ہمیں ایمان کے ذریعے خوف وڈر اور کسی بھی قسم کے دبائو کو ختم کرنا ہوگا او رختم نبوت پر کوئی کمزوری نہیں دکھانا ہوگی قادیانی صرف غیر مسلم ہی نہیں بلکہ آئین اورریاست کے باغی بھی ہیں،مولانااحسن رضوان عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع ہما را ایمان ہے قا دیانی دجل و فریب کا نام ہے حضور ﷺ کی عزت و نا موس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی بلکہ حضور ﷺ کی ختم نبوت Eکے تحفظ کیلئے اپنی جا نوں کے نذرانے بھی پیش کر دیں گے لیکن حضور ؐ کی عزت و نا موس کی خاطر کسی صورت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ،مولانا بدر عالم چنیوٹی نے کہا قادیانی بیورو کریٹس ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخص کو ختم کر کے سیکولر سٹیٹ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، قانون تحفظ ناموس رسالت ختم کرنے کی سازشیں کی جاری ہیں۔

محمد حنیف مغل نے کہا کہ معروضی حالات کے پیش نظر ہمیں سور خطرناک عزائم کا ادراک کرنا ہوگا۔ عقیدہ ختم نبوت کی بدولت دین کے تمام شعبے مکمل طور پر میسر آئے، ایمانیات، عبادات، اخلاقیات، معاملات اور معاشرے کے تمام سلسے کی عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے۔مولانا مفتی محمد فیصل صادق،مولانا حافظ محمد انور،مولاناحافظ محمد رضوان،مولاناقاری شہباز احمد،مولاناقاری ابوبکر،قاری محمد یوسف،مولانا محمد ،مولانا محمد رفیق فرحان ،ودیگر مقررین نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر کوئی عبادت بھی بارگاہ ایزدی میں درجہ قبولیت کو نہیں پہنچتی قادیانی دجل و فریب کے ذریعے ختم نبوت کے معانی و مطالب میں تحریف و تکذیب کر کے نو خیز نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔

مرزا قادیانی اپنے مخالفین کو زندگی بھر گالیاں دیتا رہا۔ پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر قادیانی کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا، ہم اپنی جانوں پر کھیل کر اسلام اور پاکستان کا تحفظ کریں گے، ملک عزیز پاکستان جو ہمارا پیارا ملک ہے جس کے چپے چپے کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اس کی حفاظت ہم اپنی جا نوں پر کھیل کر کریں اور دشمن کو نا کوں چنے چبا دیں گے ،پاکستان ایک امن کا قلعہ تصور ہو رہاہے ہم پاکستان میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں۔مولانا محمد حسنین معاویہ ،حافظ زہیر احمدمدنی و دیگر شعراء کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و ختم نبوت پر خوبصورت اشعار کہے جس سے اجتماع میں ایک عجیب سا سماں بند ھ گیا۔