پارا چنار ؛ 2 قبائل میں لکڑیاں کاٹنے پر ہونے والا جھگڑا 8 جانیں لے گیا
پیواڑ اور گیدو میں جنگل کے تنازع پر قبائلی تصادم دو دن تک جاری رہا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے
ساجد علی اتوار 24 اکتوبر 2021 10:40
(جاری ہے)
دوسری طرف صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں چاچڑ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے 9 افراد کو زمان چاچڑ گاؤں میں سبزوئی اور جاگیرانی قبیلوں کے مسلح افراد نے مبینہ طور پر قتل کردیا ، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور سردار میر عابد خان سندرانی ، سابق ایم پی اے اور سابق ضلعی کونسل چیئرمین سردار محبوب علی خان بجارانی ، کندھ کوٹ کے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی، ایس ایس پی کندھ کوٹ امجد شیخ اور دیگر قابل ذکر افراد اور سرداروں نے بھی ترک مہمان سے تعزیت کی اور مقتول کے ورثا کے ساتھ غم اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
پی پی پی کے ایم پی اے سردار میر عابد خان سندرانی نے چاچڑ برادری کے لواحقین اور نامور افراد سے تعزیت کی اور کہا کہ افسوسناک واقعے پر انہیں دکھ ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، اُن کا کہنا تھا کہ میں مظلوموں کا حامی ہوں، جاری قبائلی تنازع کے خاتمے کے لیے تمام سرداروں، میروں اور پیروں کو مشترکہ طور پر آواز اٹھانا ضروری ہے ، انہوں نے ایس ایس پی کندھ کوٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ واقعے میں ملوث مجرمان کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے صدر محمد اکرم بجکانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں ہفتے کے روز جاگیرانی اور سبزوئی قبائل کے مسلح افراد نے گاؤں میں چاچڑ برادری پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ، درانی مہر تھانے کی حدود میں کچے کے علاقے میں واقع زمان چاچڑ گاؤں ہفتے کے روز جنگ کا میدان بنا ہوا تھا ، واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔ قتل ہونے والے افراد میں چاچڑ برادری سے تعلق رکھنے والے نو افراد، حامد، خالق، حضورو، راحب، شعبان، شاہ مراد، منظور، انور اور اللہ وڑایو شامل ہیں جبکہ ذوالفقار چاچڑ واقعے میں زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کیا گیا لیکن ان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے بعد ازاں انہیں دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.