آئی ایم ایف نے قرض بحای کے مذاکرات کے دور ان پاکستان کا منصوبہ مسترد کر دیا ، اپنا منصوبہ رکھ دیا

پاور سیکٹر میں ڈسکوز کو پرائیووٹائز کریں، گردشی قرضے اور لائن لاسز کم کریں، نیپرا کے فیصلے تسلیم کئے جائیں، آء ایم ایف

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:20

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے قرض بحالی کے مذاکرات کے دوران پاکستان کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے اپنا منصوبہ پیش کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں ڈسکوز کو پرائیووٹائز کریں، گردشی قرضے اور لائن لاسز کم کریں، نیپرا کے فیصلے تسلیم کئے جائیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں تاہم وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :