لاہور قلندرز نے پاکستانی ٹیم کیلئے خصوصی نغمہ جاری کر دیا

قومی ٹیم میں شامل لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کو جیت دلوائیں گے، عاطف رانا

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:55

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول اور متحرک فرنچائز لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی نغمہ ’’ہم ہیں پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

2منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو کے لیرکس میں پاکستانی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین انداز میں پرجوش کرنے کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔عاطف رانا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شامل لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کو جیت دلوائیں گے۔