ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، بنگلہ دیش کا سری لنکا کو کامیابی کے لیے 172 رنز کا ہدف

مشفیق الرحیم اور نعیم کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 اکتوبر 2021 16:47

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، بنگلہ دیش کا سری لنکا کو کامیابی کے لیے 172 رنز کا ہدف
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن باؤلرز کے خلاف اچھا آغاز دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے محمد نعیم اور لٹن داس نے پہلے پانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ لٹن داس کی صورت میں گری جب ٹیم کا سکور 40 رنز تھا، لٹن داس 16 رنز بنا سکے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی صرف 10 رنز کا اضافہ کرپائے، ان کی وکٹ کرونارتنے کے حصے میں آئی۔محمد نعیم 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا سکور 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر 129 رنز تھا، جس کے بعد عفیف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

مشفق الرحیم ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور محموداللہ کے ساتھ ملکر مقررہ اوورز میں 171 رنز کا ہدف مقرر کردیا۔

محمود اللہ 10 اور مشفق الرحیم 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں تسکین احمد کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا گیا جبکہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کے زخمی ہونے کے باعث ان کی جگہ بنورا فرنینڈو کھیل رہے ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج دوسرا پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم محمد نعیم، لٹن داس(وکٹ کیپر) مہدی حسن، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، نور الحسن(وکٹ کیپر)، مستفیض الرحمٰن، نسُم احمد، محمد محموداللہ، عفیف حسین، محمد سیف الدین، شکیب الحسن پر مشتمل ہے جب کہ سری لنکا کی ٹیم میں آوشکا فرنینڈو، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا(وکٹ کیپر)، بھنوکا راجا پکسے، دشمانتھا چمیرا، بنورا فرنینڈو، چمیکا کرونارتنے، لہیرو کمارا، داسن شناکا(آل راؤنڈ)، ونندو ہسارنگا ڈی سلوا،چریتھ اسالانکا شامل ہیں ۔