سوراب ،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نااہل حکمرانوں کیخلاف گدر میں بھی تاریخی احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیاگیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:00

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے مرکزی کال پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نااہل حکمرانوں کے خلاف گدر میں بھی جے یوآئی اور بی این پی مینگل کے زیر ِ اہتمام تاریخی احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا،ریلی میں جمعیت علماء اسلام بی این پی مینگل بی این پی عوامی کے کارکنان سمیت تاجر برادری اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی بلوچستان نیشنل پارٹی گدر کے دفتر سے برآمد ہوئی جس کی قیادت جے یوآئی ضلع سوراب کے نائب امیر مولانا محمد ہاشم بی این پی مینگل کے ضلعی صدر عبدالطیف قلندرانی مولانا عبدالکریم مولانا غلام رسول زہری مولانا محمدطیب جے یوآئی گدر کے ناظم عمومی مفتی عبدالغنی بی این پی کے ڈاکٹر عبدالمالک رودینی خیرمحمد مینگل نورجان لہڑی عرفان زیب مینگل اختر مینگل جے یوآئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالصمد لانگو مولانا عبدالقادر ڈاکٹر محمد ایوب رودینی بی این پی عوامی کے محبوب علی سناڑی عبدالحکیم بادینی عبدالکریم ریکی یوسف ساسولی ثناء اللہ اور دیگر رہنماؤں نے کی، ریلی گدر بازار سے ہوتے ہوئے آخر میں ایک جلسہ کی شکل اختیار کی ،احتجاجی مظاہرہ میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد یاسین نے حاصل کی جبکہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم میں شامل جے یوآئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی و تحصیل عہدیداران مولانا محمدہاشم عبدالطیف قلندرانی مولانا غلام رسول زہری شیخ الحدیث مولانا محمد طیب مفتی عبدالغنی شبیراحمدلہڑی بی این پی عوامی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے ممبر محبوب علی زہری عبدالمالک رودینی جے ٹی آئی سوراب کے صدر شریف اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے قائدین نے ملک بھر میں جس احتجاجی تحریک کاآغاز کیا ہے آج گدر کے غیور عوام نے اس احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کرکے پی ڈی ایم کے قائدین کے موقف اور احتجاج کی تائید کی ہے اور ثابت کردیا ہے کہ قوم اس نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے انشاء اللہ عوام کا قہر وغضب کا سیلاب ان سلیکٹڈ مسلط حکمرانوں کو بہاکر لے جائے گا، پی ڈی ایم کا بیانیہ آج پاکستانی عوام کا بیانیہ بن چکا ہے، گلگت سے گوادر تک ہر ہرفرد قائد جمعیت مولانافضل الرحمن کے موقف کی تائید کرکے مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر سرآپا احتجاج ہے ، بدقسمتی سے مجموعی طور پر پورا ملک بلخصوص بلوچستان کی عوام ان حکمرانوں کی نااہلی اور زیادتیوں سے زیادہ متاثر ہوچکی ہے، روزگار کے زرائع پہلیسے ناپید تھے واحد زریعہ معاش بارڈر سے منسلک کاروبار تھا جس سے یہاں کے لوگوں کے گھروں کا چولھا جلتاتھامگر اس پر قدغن لگاکر بلوچستان کے عوام کو نان شبینہ کا محتاج کیا گیا ہے، روزگار کے چھن جانے اور مہنگائی سے عاجز آکر لوگ اب خودکشیوں پر مجبور ہیں، مگر قائدین پی ڈی ایم ملک اور قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،وہ ان مسلط حکمرانوں کی حقیقت بے نقاب کرکے قوم کو ان سے نجات دلاکر دم لیں گے، قائدین نے احتجاجی تحریک کا جواعلان کیا ہے یہ سلسلہ اب رکنے والا نہیں، ہم اپنے قائدین کی ہرآواز پر لبیک کہہ کر اس احتجاج کو مزید وسعت دیں گے اور انشاء اللہ ان نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہماری منزل ہے جسے حاصل کیے بغیر یہ تحریک ختم نہیں ہوگی،احتجاجی مظاہرہ کا اختتام مولانا عبدالکریم کی دعا سے ہوا اور شرکا پرامن طریقے سے منتشر ہوگئی,پی ڈی ایم کی ریلی کے موقع پر محمدیونس ریکی کی سربراہی میں سوراب پولیس نے موثر حفاظتی انتظامات کیے تھے جس کا منتظمین نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔