sشانگلہ بھر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

ق*بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری کے بعدوادی میں یخ بستہ ہوائیں شروع ہوگئی

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

_ الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) شانگلہ بھر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری کے بعدوادی میں یخ بستہ ہوائیں شروع ہوگئی ۔ ہفتے اور اتوار کو بالائی رہائشی علاقوں میں گھروں میں انگیٹیاں لگادی گئی۔سویٹرز،کمبل کا استعمال شروع ہوگیا،موسلادھاربارش کے بعد جگہ جگہ سڑکوں پر سلائیڈنگ ۔

گاڑیوں کی امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ ضلع بھراور مضافاتی علاقوں میں جمعے کے روز سے شروع ہونے والی موسلادھاربارش کے بعد اتوارکے صبح بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری ہوئی جس سے سردی شروع ہوئی اور یخ بستہ ہوائیں چلنے لگی۔بالائی رہائشی علاقوں میں سردی شروع ہوتے ہی مکینوں نے انگیٹیاں لگائی جبکہ گرم مشروبات،سویٹرزاور کمبل کا استعمال بھی شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

موسلادھاربارشوں کے بعد سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور سڑکوں پر پتھرپڑے ہیںجبکہ کروڑہ میں پڑاسلائیڈ کا ملبہ سڑک پر آگرا جس سے کروڑہ بشام روڈ بھی متاثرہوااور گاڑیوں کی امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے ہائی الرٹ جاری کررکھا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے جاری بارشوں کے سلسلے کو اتوار اور پیر کے درمیانی شب میں ختم ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :