غ*خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے نامور شخصیات کو خراج تحسین
اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10
(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے بھانجے مشتاق یوسفزئی نے ان کے ساتھ گزرے لمحات اور یادیں شرکاء کو بتائیں۔
رحیم اللہ یوسفزئی کو ان کی خدمات کے بدلے حکومت پاکستان نی2005 میں تمغہ امتیاز سے نوازا جبکہ صدر پاکستان نے 23 مارچ 2010 میں انہیں صحافتی خدمات پر ستارہ امتیاز ایوارڈ بھی دیا گیا ۔ رحیم اللہ یوسفزئی کو 1995 میں قندھار افغانستان میں طالبان سے پہلا انٹرویو کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے طالبان کمانڈراسامہ بن لادن کا آخری انٹرویو بھی کیا۔ پروگرام میں پشتو گلوکارہ بلبل خیبر، بلبل سرحد اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والی پشاورکی پشتو گلوکارہ مہا جبین قزلباش کی خدمات کو بھی سراہا گیا مہاجبین قزلباش نے موسیقی کا آغاز 13 سال کی عمر سے کیا ۔اپنے کیریئر کا آغاز انہوں نے ریڈیو پاکستان پشاور اور بعد ازاں پاکستان ٹیلی وژن سے کیا۔ نامور گلوکارہ کو ان کی خوبصورت آواز پر بلبل سرحد کا لقب ملا۔ ان کی خدمات کے عوض انہیں صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔پشاورسے تعلق رکھنے والی شاعرہ، افسانہ نگار، مصنفہ اور خیبرپختونخوا میں خواتین کے حقوق کی علمبردار زیتون بانوکو خاتون اول یا پشتو افسانوں کی خاتون اول کہا جاتا ہے ۔ یہ اعزازی لقب انہیں خواتین پشتونوں کے حقوق میں ان کی شراکت کے اعتراف میں دیا گیا ۔ انہوں نے 24 سے زائد کتابیں لکھیں جن میں پہلی مختصر کہانی جس کا عنوان ہندارہ (آئینہ) ہے جو پشتو زبان کی نمایاں تحریروں میں سے ایک ہیں۔پروگرام میں پاکستان ٹیلی وژن کے شو نیلام گھرنے شہرت پانے والے طارق عزیز کی زندگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ طارق عزیز کے نامور پروگرام نیلام گھر اور بزم طارق عزیز ہیں ۔ انہیں پاکستان ٹیلی وژن پر نمودار ہونے والے پہلے چہرے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ انہیں 1992 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان کے بعد لوک موسیقی میں ماہر اور نام کمانے والے خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے شہر زیدہ سے تعلق رکھنے والے کفایت شاہ باچا کی زندگی پر نظرڈالی گئی۔ کفایت شاہ باچا نے 250 آڈیو اور ویڈیو البم جاری کیں۔ اپنے منفرد گانے اور ستار بجانے کیلئے بڑے پیمانے پر شہرت حاصل کی ۔پروگرام میںبرصغیر کی عظیم مزاح نگار کے نام سے جاننے والی شخصیت ،کمیڈین ، ڈائریکٹر ، پروڈیوسر اوراداکارعمر شریف کی خدمات کو سراہا گیا ۔ جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں کراچی میں سٹیج پرفارمر سے 14 سال کی عمر میں کیا۔ ان کے کچھ انتہائی مشہور کامیڈی اسٹیج ڈرامے 1989 کے بکراقسطوں پر اور بڈھا گھر پر ہے تھے۔ عمر شریف کو ان کی پرفارمنس مسٹر420 پر 1992 میں بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ ملا ۔پروگرام میں سیاسی شخصیت بیگم نسیم ولی خان کی زندگی اور خدمات پر بھی تفصیلی روزنی ڈالی گئی ۔ سابق سیکرٹری ڈاکٹر سید اختر علی شاہ نے ان کی زندگی پر تفصیلی بات چیت کی انہوں نے کہاکہ ان کو مور بی بی کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.