Live Updates

ممکن ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان خود استعفیٰ دے دیں یا پھر ناراض ارکان سے مذاکرات ہوجائیں،سر دار بابر مو سیٰ خیل

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی سر دار بابر مو سیٰ خیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں رائے شماری کی نوبت نہ آنے کا امکان ہے توقع ہے تمام معاملات حل ہو جائیں گے ممکن ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان خود استعفیٰ دے دیں یا پھر ناراض ارکان سے مذاکرات ہوجائیں۔

یہ بات انہوںنے اتوار کو بی آر ایس پی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف مخلوط حکومت کا حصہ ہے ہمیں وفا ق کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت جس طرف ہو گی ہم انکا سا تھ دیں انہوں نے کہاکہ نا راض اراکین سے بات چل رہی ہے درمیان کا کوئی بھی راستہ نکل سکتا ہے چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی ، وفا قی وزیر پرویز خٹک اسلام آبادسے تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو حل کرنے کے لئے کوئٹہ آئے ہیں امید ہے معاملات حل ہونگے اور رائے شماری کی نوبت نہیں آئیگی انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور انکے ساتھ مان گئے تو ممکن ہے وہ مستعفی ہو جائیں اگراستعفیٰ دئیے بغیر ناراض ارکان سے بات چیت کا فیصلہ ہوا تب بھی بیچ کا کوئی راستہ بھی نکل سکتا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات