سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کردی

اتوار 24 اکتوبر 2021 21:50

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کردی
+ ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کردی ہے۔ توسیع خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گی ہے۔ خلیجی ویب سائٹ نے عاجل ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ان ممالک کے شہریوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کی ہے جہاں کی پروازوں پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے شہریون کے وزٹ ویزوں میں توسیع مفت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق مذکورہ ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزے میں خود کار طریقے کے مطابق 3 نومبر2021 تک توسیع کی گئی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق وزٹ ویزہ ہولڈر جنہوں نے اپنے ای میل کا اندراج کر رکھا ہے انہیں توسیع کے متعلق مطلع کردیا گیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے بعد پیدا ہونے والے اثرات کم کرنے کے لیے ہے۔