رحمان ملک کی قوم، پاکستان کرکٹ ٹیم و ٹیم کے کپتان کو مبارکباد

اتوار 24 اکتوبر 2021 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے قوم، پاکستان کرکٹ ٹیم و ٹیم کے کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بالخصوص پاکستان کرکٹ ٹیم و ٹیم کا کپتان مبارکباد کے مستحق ہیں، کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف میچ جیت کر پاکستانیوں کے دل جیت لے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلا اور قوم کو خوشی دی، پوری قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔