شاہین شاہ آفریدی کی سیلفی میں‌ مہارت کے چرچے

آئی سی سی نے شاہین آفریدی کی سیلفی کی تصویر پروفائل پر لگا لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 اکتوبر 2021 00:44

شاہین شاہ آفریدی کی سیلفی میں‌ مہارت کے چرچے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے میں انتہائی اہم کارکردگی دکھانے والے بولر شاہین شاہ آفریدی وکٹیں لینے کے علاوہ سیلفی کے بھی ماہر نکلے۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ میں 3 انتہائی اہم کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور روہت شرما کی وکٹیں لیکر بھارت پر دباؤ بڑھایا جس کی وجہ سے مخالف ٹیم زیادہ سکور نہ کرسکی۔

بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ میچ سے قبل انہوں نے تین اہم وکٹیں لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جو پوری بھی ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی نمبر کی ٹی شرٹ پہن کر میدان میں اترے اور وہ آئندہ میچز میں بھی 10 نمبر کی شرٹ زیب تن کریں گے۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد قومی کھلاڑیوں نے جیت کا جشن منایا تو شاہین شاہ آفریدی نے تمام کھلاڑیوں کی انتہائی مہارت کے ساتھ سیلفی لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کو ’پرفیکٹ سیلفی‘ کہا گیا ۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے کور فوٹو پر شاہین آفریدی کی سیلفی لگائی ہے۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
عام طور پر ایونٹ کی فاتح ٹیم کی تصویر آئی سی سی آئی ڈی کی پروفائل یا کور پر لگائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے پہلے اور اہم میچ میں بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کی ہے۔ بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔