پاکستان کی فتح، شاہد آفریدی کا انوکھے طریقے سے جذبات کا اظہار

وہی ٹیم پاکستان، وہی انداز جشن لیکن نتیجہ بالکل نیا، کھلاڑیوں بہت خوب: سابق کپتان کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 اکتوبر 2021 01:01

پاکستان کی فتح، شاہد آفریدی کا انوکھے طریقے سے جذبات کا اظہار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کے پیغام کو شیئر کیا۔ آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی ایک تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ نام وہی، نمبر بھی وہی لیکن دور نیا ہے۔ اس پیغام پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نےدل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ’وہی ٹیم ( پاکستان)، وہی انداز جشن لیکن نتیجہ بالکل نیا، کھلاڑیوں بہت خوب ہے‘۔