پاکستان کی شاندار کامیابی پر دنیا بھر میں جشن، شائقین سڑکوں پر نکل آئے

پیرس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی نے شکرانے کے نوفل ادا گئے

پیر 25 اکتوبر 2021 12:55

پاکستان کی شاندار کامیابی پر دنیا بھر میں جشن، شائقین سڑکوں پر نکل ..
مانچسٹر /پیرس/دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی کامیابی پر دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں نے جشن منایا لندن، مانچسٹر سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پاکستانیوں نے قومی ٹیم کی کامیابی پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔برطانیہ کے مختلف شہروں میں رہنے والے پاکستانی شائقین سڑکوں پہ نکل آ ئے اور قومی ٹیم کی کامیابی پر خوب انجوائے کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ادھر دبئی میں قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں وہاں مقیم پاکستانی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔پیرس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی نے شکرانے کے نوفل ادا گئے۔پیرس میں 3 مقامات پر پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے اجتماعی طور مل بیٹھ کر میچ دیکھا۔اس کے علاوہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بھی قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر پاکستان شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔جدہ میں مقیم پاکستانیوں کے گھروں میں خوشیاں منائی گئیں اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سٴْپر 12 مرحلے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔