چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، اعجاز الرحمان

پیر 25 اکتوبر 2021 13:23

چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹین پن بائولنگ کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن سجاد شاہ سمیت ٹاپ باؤلنگ رینکنگ کھلاڑیوں  سمیت پورے پاکستان سے 12سو بولرز ایکشن میں نظر آئیں گے، 25 سے 30 اکتوبر تک باؤلنگ ارینا کلب کار ساز میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ پانچ  کٹیگری  سنگلز، ایمرچرز، سٹوڈنٹس، ڈیف اور میڈیا کٹیگری میں 1200 سے زیادہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے  ۔

(جاری ہے)

ڈیف یعنی خصوصی بچوں کے لئے ایک سیشن مخصوص ہے، تمام میچز سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے کھیلے جائیں گے۔ سنگلز کٹیگری  میں 75 کھلاڑی ،ایمرچرز کٹیگری، میں 50 کھلاڑی،سٹوڈنٹ کٹیگری، میں 100 ،سکولز کے  ایک  ہزار طالب علم  ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں جہاں ہم نے بڑے سکولز کے بچوں کو موقع دینے کے ساتھ ایسے پرائیوٹ سکولز کے بچوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق لیاری، ملیر اورنگی ٹاؤن اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں سے ہے۔

ہرسال کی طرح اس بار بھی میڈیا کٹیگری کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیشہ کی طرح ہر کٹیگری کے ٹاپ تھری پرفارمر کو ٹرافی کے ساتھ کیش ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے جائیں ۔ٹورنامنٹ کے پہلے اور دوسرے روز انٹر سکول اور ڈیف خصوصی بچوں کے درمیان مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز 27 اکتوبر کو ایمرچرز کٹیگری، 28 اکتوبر اور 29 اکتوبر کو ماسٹر سنگلز کٹیگری کے مقابلے ہونگے۔ 30 اکتوبر کو ماسٹر سنگلز کٹیگری کے فائنل مقابلے اور میڈیا کٹیگری کے مقابلے شیڈول ہیں۔