پاکستان کے آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ قرآن و سنت کے منافی کوئی بھی قانون نہیں بنایا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہو رہا.قیوم نظامی

ہم آج کے دور میں بہت سے کام رد عمل کے طور پر کررہے ہیں جو کہ سیرت نبویﷺ کے منافی ہے.علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 اکتوبر 2021 13:28

پاکستان کے آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ قرآن و سنت کے منافی کوئی بھی قانون ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 اکتوبر ۔2021 ) پاکستان کے آئین میں یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ یہاں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا لیکن ایسا ہو نہیں رہاہم ابھی تک سود ختم نہیں کر سکے اور نہ ہی سرمایہ دارانہ نظام‘ منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، ناپ تول میں کمی، جہالت، قانون شکنی، متعصبانہ ماحول سب کچھ سیرت النبی ﷺ کے منافی ہو رہا ہے.

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت اور سیرت نبویﷺ پر لکھی گئی کتاب کے مصنف قیوم نظامی نے ٹیک سوسائٹی کلب میں ”آج کے دور میں سیرت النبیﷺ کی اہمیت“ کے موضوع پر ہونیوالی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

تقریب سے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی، شیخ محمد سلیم احسن اور جمیل گشکوری نے بھی خطاب کیا علامہ ڈاکٹر راغب نیعمی نے سیرت النبیﷺ کے کردار کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کیا جن میں صادق اور امین ہونا، سخی دل ہونا، شجاعت کا پیکرہونا، بیماروں کی تیمارداری کرنا، حق بات پر ثابت قدم رہنا، مثبت سوچ اور رویہ رکھنا، کبھی کسی کو بد دعا نہ دینا، جنگی حکمت عملی انسانی بنیادوں کے مطابق کرنا، رد عمل کی بجائے نیک عمل کر کے دکھانا، تصادم کی پالیسی سے گریز کرنا، اجتماعی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا اور افراد سازی جیسے اوصاف بالخصوص بیان کئے گئے.

ٹیک سوسائٹی کے صدر شیخ محمد سلیم احسن نے کہا کہ حضور پاکﷺایک ایسی مثالی شخصیت کے مالک تھے جن کی دنیا میں سب سے زیادہ تعریف کی گئی،آپﷺہدایت کا پیغام لیکر آئے اور آخرت میں بھی ہمارے لئے باعث نجات ثابت ہونگے ٹیک سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری انجینئیر مظفر اقبال چیمہ اور صدر شیخ محمد سلیم احسن نے مقررین کو ٹیک کلب کی جانب سے شیلڈز پیش کیں.                         
پاکستان کے آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ قرآن و سنت کے منافی کوئی بھی قانون ..

متعلقہ عنوان :