Live Updates

وزیراعظم کی سعودی عرب میں شادی میں شرکت کی خبروں پر حکومتی ردِعمل آ گیا

وزیراعظم نے سعودی عرب میں کسی شادی میں شرکت نہیں کی،جس شادی کی بات کی جا رہی ہے وہ وزیراعظم کے جانے سے پہلے ہی ہوچکی تھی،شادی میں شامل لوگ وزیراعظم کے سعودی عرب جانے سے پہلے ہی واپس پاکستان آ چکے تھے۔شہباز گل کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 اکتوبر 2021 13:34

وزیراعظم کی سعودی عرب میں شادی میں شرکت کی خبروں پر حکومتی  ردِعمل آ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب میں شادی میں شرکت کی خبروں پر معاون خصوصی کا ردِعمل آ گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس وقت سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔دورے سے قبل ہی مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا ایک پرانا ٹویٹ شئیر کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ یہاں تباہی مچی ہےاورنوازشریف عمرہ کرنےچلے گئے۔

اسی ٹویٹ پر مریم نواز نے کہا کہ تب نا تباہی تھی اور نا سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں کسی شادی میں شرکت کی- یہ مکمل جھوٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس شادی کی بات کی جا رہی ہے وہ تو وزیراعظم کے سعودی عرب جانے سے پہلے ہی ہوچکی تھی اور اس میں شامل ہونے والے لوگ وزیراعظم کے سعودی عرب جانے سے پہلےہی واپس پاکستان آ چکے تھے۔

۔واضح رہے کہ خاتون اول کی بیٹی کا سعودی عرب میں پاکستانی بزنس مین کے بیٹے سے نکاح ہو گیا۔جیو ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون اول کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ خاتون اول کی بیٹی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبوی ﷺ میں ہوا۔بشریٰ بی بی کی بیٹی کا نکاح پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا۔ ۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ نکاح کے بعد جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں ہو گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات