فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی چھ ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہائی

پیر 25 اکتوبر 2021 14:09

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی چھ ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہائی
الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) اسرائیلی حکام نے فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک سرکردہ رکن اوراسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بزرگ رہ نما الشیخ حاتم قفیشہ کو جیل سے رہا کردیا ہے۔ انہیں چھ ماہ قبل گرفتار کرکے بغیرکسی الزام انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ حاتم ابو قفیشہ کو اسرائیلی فوج نے گرفتاری کے بعد چار ماہ تک انتظامی قید میں ڈالا اور 21 جولائی 2021 کو مزید چار ماہ انتظامی قید کی سزا سنائی گئی۔

حاتم ابو قفیشہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ اس شہرسے حماس کے تین اہم رہ نماوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔الشیخ حاتم ابو قفیشہ مجموعی طورپر 12 سال پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔ ان کی سب سے زیادہ قید انتظامی حراست کی شکل میں ہے۔ انہیں آخری جنوری 2016 کو حراست میں لے کرانتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :