کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

کسان تنظیموں کی فیصلے کی شدید مذمت ،ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو شدید احتجاج کرینگے

پیر 25 اکتوبر 2021 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ،کسان تنظیموں نے کھاد پرجی ایس ٹی میں اضافہ کے مجوزہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان میں کھاد کی قیمت تین سالوں میں دوگنی ہوگئی ہے،پنجاب میں ڈی اے پی کھاد کا بحران پہلے ہی موجود ہے اورجی ایس ٹی میں اضافے سے کھاد کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا ۔کھاد پر جی ایس ٹی میں اضافہ کے فیصلہ کے خلاف کسان تنظیموں نے احتجاج کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دی اہے ۔کھاد پر جی ایس ٹی میں اضافے کی صورت میں کسانوں نے گندم کی کاشت احتجاجاً روکنے اور ملک گیر احتجاج سمیت مختلف آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :