اٹلی کے عوام نے مشہور زمانہ کھانے پاستا کا عالمی دن منا یا

پیر 25 اکتوبر 2021 15:36

اٹلی کے عوام نے مشہور زمانہ کھانے پاستا کا عالمی دن منا یا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) اٹلی کے عوام نے مشہور زمانہ کھانے پاستا کا عالمی دن منا یا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی میں فی فرد پاستا کا اوسطا سالانہ استعمال 23 کلوگرام ہے۔

(جاری ہے)

اطالوی کھانے پاستا کی سب سے مشہور شکل اسپیگیٹیز ہے جو دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ جرمنی اطالوی پاستا کی برآمد کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ جرمنی میں فی شہری پاستا کا اوسطا استعمال آٹھ کلو گرام سالانہ تھا، تاہم پچھلے برس یہ استعمال بڑھ کر ساڑھے نو کلوگرام ہو گیا۔اعداد و شمار کے مطابق سن 2020 میں دنیا بھر میں 17 ملین ٹن پاستا کھایا گیا۔

متعلقہ عنوان :