ْسپریم کورٹ کا کراچی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں پارک اراضی پر تمام قبضے ختم کرنے کا حکم

پیر 25 اکتوبر 2021 15:53

ْسپریم کورٹ کا کراچی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں پارک اراضی پر تمام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ نے کراچی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں پارک اراضی پر قبضے سے متعلق پارک اراضی پر تمام قبضے ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ پیرکوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کراچی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں پارک اراضی پر قبضے کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈی جی کے ڈی اے کہاں ہی چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پی ای سی ایچ ایس کس کے علاقے میں آتا ہی ڈی جی کے ڈی اے لاعلم نکلے اور کہا کہ ہمارے علاقے میں نہیں، معلوم نہیں کس کی حدود ہے۔ سپریم کورٹ نے پارک اراضی پر فوری قبضہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عداکت نے کمشنر کراچی و دیگر حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کے ڈی اے، کے ایم سی و دیگر حکام سے بھی رپورٹس طلب کرلی۔