سپریم کورٹ نے الہ دین پارک، پویلین اینڈ کلب سے متعلق کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلیں

پیر 25 اکتوبر 2021 15:53

سپریم کورٹ نے الہ دین پارک، پویلین اینڈ کلب سے متعلق کمشنر کراچی سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ نے الہ دین پارک، پویلین اینڈ کلب سے متعلق کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

پیرکوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے الہ دین پارک، پویلین اینڈ کلب سے متعلق سماعت کی۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا بتائیں، کیا پیش رفت ہوئی کیا وہاں پبلک پارک بنا دیا گیا کمشنر کراچی نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کارروائی کر رہے ہیں۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو کارروائی کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔