عمرانی قبائل کے دو طائفوں میں دیرینہ خونی تنازعہ کے خاتمے کیلئے سادات اور قبائلی عمائدین کا بلوچی میڑھ جونگانی قبیلے کا متاثرہ خاندان تصفیے کے لیے رضامند ہوگیا

پیر 25 اکتوبر 2021 16:52

ْڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) عمرانی قبائل کے دو طائفوں میں جاری دیرینہ خونی تنازعہ کے خاتمے کے لیے سادات اور قبائلی عمائدین کا بلوچی میڑھ جونگانی قبیلے کا متاثرہ خاندان تصفیے کے لیے رضامند ہوگیا فیصلے کا اختیار درگاہ فتح پور کے سجادہ نشین سید سرفراز علی شاہ کو سونپ دیا گزشتہ روز پلیانی قبیلے کی سرکردہ شخصیت حسین بخش پلیانی درگاہ فتح پور کے سجادہ نشین سید سرفراز علی شاہ، سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے صاحبزادے میر جاوید خان جمالی، سردار فتح علی عمرانی، میر شبیر خان عمرانی، سبزعلی عمرانی، بابا غلام رسول عمرانی و دیگر شخصیات کا میڑھ لیکر جونگانی قبیلے کے متاثرہ اعجاز عمرانی کی رہائشگاہ پہنچے جہاں میڑھ میں شامل عمائدین نے متاثرہ خاندان کو تصفیہ کرنے پر آمادہ کیا متاثرہ خاندان کے سربراہ اعجاز عمرانی ودیگر نے بلوچی میڑھ کو عزت بخشتے ہوئے بلوچی تصفیے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کا اختیار سید سرفراز علی شاہ کو سونپ دیا آئندہ چند روز میں سجادہ نشین سید سرفراز علی شاہ فیصلے کے لیے تاریخ اور سربراہ کا انتخاب کرینگے عمرانی قبیلے کے پلیانی اور جونگانی طائفوں کے مابین دو افراد کے قتل پر دیرینہ خونی تنازعہ علاقے میں کشیدگی کا باعث بنا ہوا تھا جسکے باعث قبیلے میں شدید تشویش کی لہر دوڑی ہوئی تھی۔