Live Updates

سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان پرعزم ہے، عمران خان

سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے، سعودی سرمایہ کارراوی سٹی اور دیگرمنصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 اکتوبر 2021 17:23

سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان پرعزم ہے، عمران خان
ریاض (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان پرعزم ہے، سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے، سعودی سرمایہ کارراوی سٹی اور دیگرمنصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہتر تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات لازوال ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام کی وجہ عوامی تعلقات ہیں، سعودی عرب سے ثقافتی اور مذہبی سطح پر گہرے تعلقات ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، قومی ایئرلائن پی آئی اے اس وقت کی بہترین ایئرلائن تھی، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں، پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر30 سال سے کم ہے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی سرمایہ کار دستیاب مواقع سے استفادہ کریں۔

سعودی سرمایہ کارراوی اربن سٹی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان پرعزم ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کل رات پاکستان نے بھارت کو میچ میں بری طرح پچھاڑ دیا، یہ مناسب وقت نہیں ہے میچ پر بات کرنے کا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ریاض میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت اچھے ہمسایہ ممالک کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے تو خطے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دوستانہ اور تاریخی ہیں، سعودی قیادت نے سعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے ،سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں، پاکستان میں سعودی عرب سمیت دیگرممالک کےلیے سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات