چینی وزیر اعظم 24ویں چین -آسیان رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے، وزارت خا رجہ

پیر 25 اکتوبر 2021 18:56

ْبیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ آسیان کے چیئرمین ملک برونائی کے سلطان کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ 26 سے 27 اکتوبر تک 24ویں چین -آسیان رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس اور 24 واں آسیان اور چین، جاپان ، جنوبی کوریا رہنما اجلاس نیز 16 ویں مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنس کا ورچوئل انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت مشرقی ایشیائی تعاون کی مجموعی رفتار بہتر ہے اور تمام فریقوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کے فروغ نے خطے میں مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رواں سال چین اور آسیان کے درمیان مذاکراتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین توقع کرتا ہے کہ رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کا یہ سلسلہ اتفاق رائے پیدا کرے گا، تعاون کو فروغ دے گا اور مشترکہ طور پر مشرقی ایشیائی تعاون اور علاقائی خوشحالی اور استحکام کی درست سمت کو برقرار رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :