بھارتی ہندوتوا دہشت گردوں کو ہار برداشت نہ ہوئی ، کشمیری طلباء پر حملے

ہاسٹل میں گھس کر کشمیری طلباء کو بے رحمی سے مارا پیٹا،ایک طالب علم نے سوشل میڈیا پر پر حملے کی ویڈیو براہ راست جاری کردی

پیر 25 اکتوبر 2021 19:17

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد بھارتی پنجاب کے مختلف کالجوں میں ہندوتوا دہشت گردوں نے کشمیری طلبائ پر حملے کئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے علاقے سنگرور میں ’’بھائی گرو داس انسٹی ٹیوٹ ا?ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ‘‘میں بھارتی ریاست اترپردیش اور بہار سے تعلق رکھنے والے ہندوتوا دہشت گردوں نے ہوسٹل میں گھس کر کشمیری طلبائ کو بے رحمی سے مارا پیٹا۔

ایک طالب علم نے فیس بک پر حملے کو براہ راست شیئر کیا جس میں حملہ ا?ورکشمیری طلبائ کے کمروں میں گھس گئے اوران پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔بھائی گرو داس انسٹی ٹیوٹ ا?ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم عاقب نے صحافیوں کو بتایا کہ اتر پردیش اور بہار کے کچھ طلبائ لاٹھیوں کے ساتھ ان کے کمروں میں گھس گئے اوران پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ہوسٹل کے کمروں میں تھے اور باہر سے شور کی ا?واز ا?ئی۔ ہم یہ دیکھنے گئے کہ کیا ہو رہا ہے تودیکھا کہ کچھ لوگ دوسرے بلاک میں کشمیری طلبائ پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسی کالج سے تعلق رکھنے والے ایک اور طالب علم شعیب نے بتایا کہ حملہ ا?وروں نے ہمارے کمروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور مسلسل ’’ا?پ پاکستانی ہیں‘‘کے نعرے لگا رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے ا?پ کو کمروں میں بند کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب سے مقامی لوگ جو زیادہ تر سکھ ہیں، ہماری مدد کے لیے ا?ئے اور انہوں نے ہمیں حملوں سے بچانے کی کوشش کی۔جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوئی ہامی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں میچ میں بھارت کی شکست کے بعد پنجاب کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبائ کی طرف سے پریشان کن فون کالز موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے ان حملوں کی جو ویڈیوز موصول رہی ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہیں۔