بائیڈن نے شرائط کی پرواہ کیے بغیر انخلا کا فیصلہ کیا، زلمے خلیل زاد

اشرف غنی سیاسی تصفیے کے بارے میں سنجیدہ نہیں تھے، انٹرویو

پیر 25 اکتوبر 2021 19:50

ٰکابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) افغانستان کیلئے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے شرائط کی پرواہ کیے بغیر ’’کیلنڈر پر مبنی انخلا‘‘ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان حکومت نے جاری جنگ کے اثرات کا غلط اندازہ لگایا، اشرف غنی سیاسی تصفیے کے بارے میں سنجیدہ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف {غنی حکومت نے سیاسی تصفیے کی بجائے’’اسٹیٹس کو‘‘ کو ترجیح دی۔

متعلقہ عنوان :