سوڈان میں فوجی بغاوت، امریکا کا اظہار تشویش

فوجی بغاوت سے سوڈان کیلئے امریکی امداد خطرے میں پڑ جائے گی، جیفری فیلٹ مین

پیر 25 اکتوبر 2021 19:50

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے سوڈان کی امداد خطرے میں پڑ سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقہ کیلئے امریکی خصوصی نمائندے جیفری فیلٹ مین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا کو تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی بغاوت سوڈانی آئین میں مداخلت ہوگی، فوجی بغاوت سے سوڈان کیلئے امریکی امداد خطرے میں پڑ جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد وزیراعظم عبداللّٰہ حمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا، خرطوم میں شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی، جمہوریت پسند گروپ نے ہڑتال اور سول نافرمانی کا اعلان کر دیا ہے۔سوڈانی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے سوڈانی وزیراعظم کو فوجی بغاوت کی حمایت سے انکار پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی فوج کی جانب سے گھر میں نظر بند وزیراعظم پر فوجی بغاوت کی حمایت کا بیان دینے پر دباو? ڈالا جارہا ہے۔