ایران میں قید اہلیہ کے لیے برطانوی شوہر کی بھوک ہڑتال

پیر 25 اکتوبر 2021 19:56

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) ایرانی نڑاد برطانوی شہری نازنین زغاری ریٹکلِف کے شوہر نے ایران میں قید اپنی اہلیہ کی رہائی کے حوالے سے برطانوی حکومت کی کم زور کوششوں کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

رچرڈ ریٹکِلف نے گزشتہ شب برطانوی محکمہ خارجہ کے مرکزی دفتر کے باہر ایک خیمے میں گزاری۔ گزشتہ ہفتے ایران میں قید ان کی اہلیہ کی قید کی سزا کے خلاف دوسری اپیل بھی مسترد ہو گئی تھی۔ تھومس روئٹرز فاؤنڈیشن کی پروجیکٹ مینیجر نازنین زغاری کو 2016 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب وہ اپنے اہل خانہ سے ملنے ایران پہنچی تھیں۔ ان پر ایرانی حکومت کے خلاف اقدامات کا الزام عائدکیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :