سولر انرجی پیدا کرنے کا لائسنس نیپرا سے لے کر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پیر 25 اکتوبر 2021 20:03

سولر انرجی پیدا کرنے کا لائسنس نیپرا سے لے کر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) لاہور سمیت ملک بھر میں سولر کے ذریعے 25 کلو واٹ بجلی بنانے کا لائسنس اب نیپرا کی بجائے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد سولر انرجی کے ذریعے بجلی حاصل کر کے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرنے کی خواہشمند پارٹیوں کا وقت ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں لائسنس کے اجراء کا اختیار نیپرا سے لے کر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سپرد کردیا جائے گا۔ یہ فیصلہ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :