Live Updates

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں ٹیکنالوجی کے شعبے کو اپ گریڈ کریں گے ، چوہدری محمد اقبال

پیر 25 اکتوبر 2021 17:45

مظفر آباد۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وآرکیالوجی چوہدری محمد اقبال نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں ٹیکنالوجی کے شعبے کو اپ گریڈ کریں گے،  موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، ای گورننس کو فروغ دے کر تمام محکمہ جات کی کارکردگی میں اضافہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہاکہ  بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی توجہ کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سیکٹر شامل ہے۔محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے آزادکشمیر کے تمام محکموں کو آئی ٹی سے منسلک کرنے کے لئے بہتر کوآرڈینیشن یقینی بنائیں گے جس سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات