سموگ سےبچا ئو کے لیے کاشتکارفصلوں کو آگ لگانے سے گریز کریں ، محکمہ زراعت

پیر 25 اکتوبر 2021 18:05

راولپنڈی۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :محکمہ زراعت پنجاب نے سموگ سے بچا ئو کے لیے کاشتکاروں کو فصلوں کو آگ لگانے سے گریز کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار دھان کی مشینی کٹائی کیلئے ہارویسٹر کے استعمال کو ترجیح دیں۔ زرعی ترجمان نے کہاکہ مشین سے کٹائی کی صورت میں گہراہل /ڈسک ہیرو اور روٹا ویٹر چلاکر زمین کو تیار کریں۔

کمبائن ہارویسٹر سے کٹائی کی صورت میں گندم ہیپی سیڈر ڈرل سے کاشت کریں اس سے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔

(جاری ہے)

کمبائن ہارویسٹر سے کاٹی گئی فصل کے مڈھوں کو کترنے کیلئے رائس سٹراچاپرکا استعمال کریں۔فصلوں کی باقیات زمین میں ملانے سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے اور مصنوعی کھادوں پر انحصار کم ہوجاتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دھان کے مڈھوں ودیگر فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے ۔سموگ کی وجہ سے انسانی زندگی فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائی جائے بلکہ ان کو زمین میں ملا کر زمین کی زرخیزی میں اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :