آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 02 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

پیر 25 اکتوبر 2021 22:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 02 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،6مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور274افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسزمیںسی1 کا تعلق میرپور اور 1کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیںاب تک314032افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34443افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،33619افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ84مریض زیر علاج ہیں740مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 140کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کی84مریضوں میں سی74مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ10مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔