قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ایک اور تاریخ ساز اقدام،نئی تعمیر شدہ فیکلٹی آف انجینئرنگ بلاک سی کا افتتاح

پیر 25 اکتوبر 2021 23:52

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے نئی تعمیر شدہ فیکلٹی آف انجینئر نگ کی بلاک سی کا باقاعدہ افتتاح کرکے ایک اور تاریخ ساز اقدام سرانجام دے دیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فیتہ کاٹ کا بلاک سی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ سینئر انتطامی وتدریسی آفیسران سمیت پراجیکٹ میں کام کرانے والے ٹھیکیدار حضرات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق فیکلٹی آف انجینئرنگ بلاک سی میں دو شعبہ جات سول اور مائیننگ انجینئرنگ کے شعبہ کو منتقل کیا گیا ہے،جس میں باقاعدہ طو ر پر کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اگلے سال تک فیکلٹی آف انجینئرنگ کے دیگر بلاکس کا بھی تعمیراتی کام مکمل ہوگا اور آنے والے وقت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی فیکلٹی آف انجینئرنگ پورے پاکستان میں انجینئرنگ کے حوالے سے مثالی کیمپس ہوگا لہٰذا انجینئرنگ کے بہترین کیمپس بنانے کے حوالے سے بھرپور محنت کریں۔

واضح رہے کہ بلاک سی میں جدید طرز کی کلاس رومز، لائبریری، لیباٹریز اور دفاتر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :