امریکی صدر جوبائیڈن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے

منگل 26 اکتوبر 2021 12:50

امریکی صدر جوبائیڈن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) امریکی صدر جوبائیڈن اسکاٹش شہر گلاسکو میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ملک میں گرین انجری کے حوالے سے مراعات متعارف کروا چکے ہیں، تاہم جوبائیڈن کی جانب سے تجویز کردہ بل میں کوئلے کی صنعت پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی ہے۔ اسی تناظر میں کرائے گئے ایک سروے میں ہر دس میں سے چھ امریکی شہریوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر تشویش ظاہر کی۔ اس سروے کے مطابق پچپن فیصد امریکی شہریوں نے کانگریس سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے موثر قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :