مختلف شعبہ جات میں داخلہ کے خواہشمند امید واران اپنی انٹر میڈیٹ کے رزلٹ کارڈز 28 اکتوبر تک یونیورسٹی کے داخلہ آفس میں جمع کرائیں، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بلوچستان یونیورسٹی

منگل 26 اکتوبر 2021 13:34

مختلف شعبہ جات میں داخلہ کے خواہشمند امید واران  اپنی انٹر میڈیٹ کے ..
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار انجینئر رضا زہری کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ کے خواہشمند امید واران جنہوں نے انٹر میڈیٹ کے رزلٹ سے قبل عبوری طور پر فارم جمع کئے تھےکو مطلع کیاجاتا ہے کہ امتحانی نتائج کو کافی عرصہ گزرنے اور مختلف ذرائع سے یاد دہانی کرانے کے باوجود تاحال اب تک اپنی انٹر میڈیٹ کے رزلٹ جمع نہیں  کیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لہذا بذریعہ نوٹس ان امیدواروں کو آخری بار ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی انٹر میڈیٹ کے رزلٹ کارڈزمورخہ 28 اکتوبر 2021 تک یونیورسٹی کے داخلہ آفس میں جمع کریں۔ یا درج ذیل 03343157456 پر وٹس اپ کردیں۔ بصورت دیگر ان کےداخلہ فارمز کو منسوخ کر کے انہیں انٹری ٹیسٹ میں بیٹھے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :